حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 198 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 198

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 198 مناجات ولی اللہ وَفَجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ (مسلم کتاب الرقاق حدیث نمبر ۶۹۴۳) الہی ! میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے دور ہو جانے سے اور تیری دی ہوئی تندرستی کے بدل جانے سے اور تیرے نا گہانی عتاب سے اور تیری تمام ناراضگی سے۔- اَللّهُمَّ احْرِسُنِي بَعَيْنِكَ الَّتِى لَا تَنَامُ وَ اكْتُفْنِي بِرُكْنِكَ الَّذِي لَا يُرَامُ وَارْحَمْنِي بِقُدْرَتِكَ عَلَيَّ فَلَا اَهْلِكُ وَأَنْتَ رَجَائِي - فَكَمْ مِنْ نِعْمَةٍ اَنْعَمْتَ بِهَا عَلَيَّ قَلَّ بِهَا شُكْرِى وَكَمْ مِنْ بَلِيَّةِ ابْتَلَيْتَنِي بِهَا ۖ قَلَّ لَكَ بِهَا صَبْرِى - فَيَامَنْ قَلَّ عِنْدَ نِعْمَتِهِ شُكْرِى فَلَمْ يَحْرِمُنِي وَيَامَنْ قَلَّ عِنْدَ بَلِيَّتِهِ صَبْرِى فَلَمْ يَخْذُ لُنِي وَيَا مَنْ رَّانِى عَلَى الْخَطَا يَا فَلَمْ يَفْضَحْنِى - يَاذَا الْمَعْرُوفِ الَّذِي لَا يَنْقَضِي اَبَدًا وَّ يَاذَا النُّعْمَاءِ الَّتِي لَا تُحْصَى اَبَدًا - أَسْتَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ َو عَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَّ بِكَ أَدْرَهُ فِي نُحُوْرِ الا عُدَاءِ وَالْجَبَابِرَةِ - ( کنز العمال جلد۲ حدیث نمبر ۳۴۴۱) الہی نگہبانی کر میری اپنی اس آنکھ سے جو نہیں ہوتی اور پناہ میں لے مجھے اس اپنے ستون کی کہ جس کا قصد نہیں کیا جا سکتا اور رحم کر مجھ پر اپنی اس قدرت سے جو مجھ پر ہے تو میں ہلاک نہیں ہونگا اور تو میری امید ہے۔بہت سی نعمتیں ہیں جو تو نے بطور احسان مجھ پر کی ہیں کہ نہ ہوا مجھے سے شکران کا اور بہت سی آزمائشوں میں تو نے مجھے مبتلا کیا۔نہ ہوا مجھ سے صبر ان پر تیرے لئے۔پس اے وہ ذات کہ جس کی نعمت میں مجھ سے شکر نہ ہوا اور اس نے مجھے محروم نہ کیا۔اور اے وہ ذات کہ جس کی آزمائش کے وقت مجھ سے صبر نہ ہوا تو اس نے مجھے رسوا نہ کیا اور اے وہ ذات کہ جس نے مجھے خطاؤں پر دیکھا مگر مجھے خوار نہ کیا۔اے ایسے احسان والے کہ جس کا احسان کبھی بند نہیں ہوتا اور اسے ایسی نعمتوں والے کہ جو کبھی شمار نہیں کی جاتیں۔میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ تو محمد (صلعم) پر اور محمد (صلعم) کی آل کو خاص الخاص رحمتوں سے نواز