حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 199
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 199 مناجات ولی اللہ اور تیرے ہی وسیلہ سے میں سینہ سپر ہوتا ہوں دشمنوں اور ظالموں سے۔( ہدایت و نصرت الہی کے لئے ) ١٤٣ - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً انَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ( سورة آل عمران: ۹) اے رب ہمارے! نہ پھیر ہمارے دل جب ہم کو تو ہدایت دے چکا اور دے ہم کو اپنی جناب سے رحمت۔تو ہی ہے تو سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔۱۴۴ - رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي اَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (سورۃ آل عمران: ۱۴۸) اے رب ہمارے! بخش ہم کو ہمارے گناہ اور جو ہم سے زیادتی ہوئی اپنے کام میں اور ثابت رکھ ہمارے قدم اور مدددے ہمیں قوم منکرین کے مقابلہ میں۔۱۴۵ - اَللَّهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَاكْرِمُنَا وَلَا تُهِنَّا وَاعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا وَاثِرُنَا وَلَا تُؤْثِرُ عَلَيْنَا وَاَرْضِنَا عَنْكَ وَارْضَ عَنَّا - ( مسند احمد بن حنبل جلد ا صفحه ۳۴) الہی ! بڑھا ہمیں اور گھٹا نہیں اور عزت دے ہمیں اور ذلیل نہ کیجیئو - اور عطا کر ہمیں اور محروم نہ کیجیئو - اور مقدم کر ہمیں اور مقدم نہ کیجیئو ہم پر دوسروں کو اور ہم کو راضی کر اپنے پاس سے اور تو ہم سے راضی ہو۔( حصول ایمان کے لئے ) ١٤ - اَللَّهُمَّ حَيِّبُ إِلَيْنَا الْإِيْمَانَ وَزَيِّنُهُ فِي قُلُوبِنَا وَكَرِهُ إِلَيْنَا الْكُفْرَ