حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 8
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 8 سوانحی خاکہ۔۔0 ستمبر ۱۹۳۲ء میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے کشمیر کمیٹی کی خدمات سرانجام دیتے ہوئے کشمیر کا دورہ کیا اور نہایت تکلیف دہ اور تھکا دینے والے بارہ دن کے سفر کے بعد سری نگر پہنچے۔فاروق قادیان ستمبر ۱۹۳۲ ء صفحه ۷۱) ے نومبر ۱۹۳۲ء کو آپ اور حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحب آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے شاندار خدمات سرانجام دینے کے بعد واپس قادیان تشریف لائے۔اسٹیشن پر آپ کا استقبال کیا گیا۔(الفضل۱۰ نومبر ۱۹۳۲ء صفحه۱ ) آپ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ہمراولا ہور تشریف لے گئے اور کیم دمبر ۱۹۳۲ ء کو واپس تشریف لائے۔الفضل قادیان ۴ دسمبر ۱۹۳۲ ، صفحه ۱ ) دسمبر ۱۹۳۲ء میں ضلع گجرات کے احمدیوں پر جبر و تشدد کرنے اور اس پر پولیس کی افسوسناک غفلت پر آپ نے تحقیقات پیش کیں۔الفضل قادیان ۸ دسمبر ۱۹۳۲ء صفحه ۲ ) ۲۴ فروری ۱۹۳۳ ء کو آپ کشمیریوں کی خدمات اور بعض ضروری امور کی انجام دہی کیلئے لاہور ، جموں اور کرنال تشریف لے گئے۔الفضل قادیان ۲۸ فروری ۱۹۳۳ء صفحها ) ۱۲ مارچ ۱۹۳۳ء کو آپ بعض اہم امور کیلئے قادیان سے لا ہور تشریف لے گئے۔الفضل قادیان ۲۳ مارچ ۱۹۳۳ء صفحها ) ۳۰ مارچ ۱۹۳۳ء کو لاہور سے واپس قادیان تشریف لائے۔الفضل قادیان ۱۲ اپریل ۱۹۳۳ صفحه ۱ )