حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 9
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 9 سوانحی خاکه۔۔۱۷ اپریل ۱۹۳۳ء کو کشمیریوں کی خدمات کیلئے جموں و کشمیر تشریف لے گئے۔۱۳ اپریل ۱۹۳۳ء کو جموں سے واپس تشریف لائے۔الفضل قادیان ۱۶۔اپریل ۱۹۳۳ء صفحها ) ۲۷ مئی ۱۹۳۳ء کو آپ کے زیر صدارت قادیان کے محلہ دارالرحمت کی ( بیت ) میں تربیتی جلسہ ہوا۔(الفضل قادیان ۳۰ مئی ۱۹۳۳ء صفحها ) ۳۰ مئی ۱۹۳۳ء کو آپ سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کے ارشاد پر پونچھ ( کشمیر ) تشریف لے گئے۔( الفضل قادیان یکم جون ۱۹۳۳ صفحها ) ه اگست ۱۹۳۳ء میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب پونچھ وغیرہ کے سفر سے واپس قادیان آئے۔اخبار فاروق قادیان ۱/۲۱اگست ۱۹۳۳ صفحه۱) ۲۷ دسمبر ۱۹۳۴ ء کو آپ نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر اسمہ احمد“ کے عنوان پر تقریر کی۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۳۵ء) ۲۶ دسمبر ۱۹۳۵ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول ہے ، کے عنوان پر تقریر کی۔(الفضل قادیان ۲۹ دسمبر ۱۹۳۵ء) کشمیریوں کیلئے خدمات ان خدمات کا آغاز حضرت خلیفہ المسیح الثانی نوراللہ مرقدہ کی راہنمائی اور ہدایات کے مطابق آپ نے جون ۱۹۳۱ء سے شروع کیا جو ۱۹۳۶ ء کے آخر تک