حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 123 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 123

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 123 کچھ یادیں، کچھ تاثرات ان کے اہل خانہ کو اس غم پر صبر کی تو فیق بخشے وہاں جماعت میں محض اپنے فضل سے اس خلاء کو پُر کرنے کے سامان پیدا کرے۔محترم شاہ صاحب مرحوم و مغفور ہمارے ادارہ کے اولڈ بوائے تھے۔انہیں تعلیم سے گہرا لگاؤ تھا۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول نور اللہ مرقدہ نے اسی بناء پر انہیں ۱۹۱۳ء میں عربی کی تعلیم مکمل کرنے کیلئے مصر روانہ فرمایا۔آپ نے اُن کے انتخاب اور اعتماد کو اپنی محنت اور ذوق سے عملی رنگ میں درست ثابت کر دیا اور اپنے قیام کے دوران مصر، شام، لبنان اور فلسطین میں عربی زبان کی تعلیم مکمل کی۔آپ کا مطالعہ بہت وسیع تھا اور آپ عربی کے بہترین ادیب تھے۔ہائی سکول کے طلباء سے آپ کو غیر معمولی محبت اور شفقت تھی۔بچوں کی نفسیات سے بہت جلد واقف ہو جاتے اُن کا تعلیم دینے کا طریقہ بہت آسان تھا۔قادیان میں جن لوگوں نے آپ کا درس بخاری سنا ہے وہ اسے بھلا نہیں سکتے۔آپ کا انداز بیان اتنا دلکش اور سادہ ہوتا کہ چھوٹی عمر کے بچے بھی بہت زیادہ تعداد میں درس میں شریک ہوتے تھے۔آپ کی سیرت کا خلاصہ محنت ، استقلال ، فدائیت اور سلسلہ اور خلیفہ کی ذات سے مثالی اخلاص میں مضمر ہے۔خدا تعالیٰ ہم سب کو ان کو نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین۔(هم هیں اساتذہ و طلباء تعلیم الاسلام هائی سکول ربوه) (روز نامه الفضل ربوہ یکم جولائی ۱۹۶۷ صفحه ۶)