حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 122
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 122 قرار داد تعزیت از جامعه نصرت ربوه کچھ یادیں، کچھ تاثرات ہم یعنی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات جامعہ نصرت ربوہ انتہائی رنج والم سے حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نوراللہ مرقدہ کی وفات پر اپنے دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہیں۔حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب نوراللہ مرقدہ کی اولاد کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہشتی خاندان کی بشارت دی تھی۔حضرت شاہ صاحب گونا گوں صفات جلیلہ کے مالک تھے آپ کا بچپن انتہائی پاکیزہ ماحول میں گزرا اور جوانی کے زمانہ میں بھی دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔آپ نے نو جوانی کی عمر ہی میں اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ایف۔ایس۔سی کا امتحان بھی پاس نہیں کیا تھا کہ حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کے ارشاد اور منشاء کے مطابق آپ بلا دعر بیہ تشریف لے گئے اور وہاں کئی سال قیام کر کے عربی زبان پر مکمل عبور حاصل کیا اور ساتھ ہی ساتھ اشاعت دین کا فریضہ انجام دیتے رہے۔وہاں سے واپسی پر آپ نے ہر وقت کسی نہ کسی رنگ میں دین کی خدمت انتہائی جانفشانی سے جاری رکھی اور آپ نظارت کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔آپ نے بہت سی کتب تصنیف فرمائیں۔مرحوم شاہ صاحب نے ایک طویل بیماری بڑے ہی صبر و استقلال سے برداشت کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔آمین ہم محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب ، حضرت شاہ صاحب مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور جملہ بچوں کی خدمت میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔آمین الھم آمین۔قرار داد تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ محترم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے اپنی تمام زندگی سلسلہ کی خدمت میں گزار دی۔ادارہ تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے اساتذہ اور طلباء اس غم میں جو صرف ان کے اعزہ کا ہی نہیں بلکہ تمام جماعت کا ہے، شریک ہیں اور خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ جہاں