ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 47 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 47

۴۷ انسان میں دکھائی نہیں دیتی۔اسی لئے آپ کے شدید دشمن اور مخالفین جو اسلام کی تعلیم لانے کی وجہ سے پیدا ہوئے تھے وہ بھی آپ کی صداقت - امانت و دیانت شرافت پنجابت پاکیزہ اخلاق اور پختہ کردار کے گواہ تھے یہ بچہ قریش مکہ تو معمولی معمولی باتوں میں جھگڑ پڑتے تھے۔آپ نے بنایا تھا کہ یہ چھوٹے چھوٹے جھگڑے جنگوں میں بدل جاتے کیا آپ کے دور میں بھی کوئی لڑائی ہوئی ؟ ماں آپ نے بالکل صحیح بات یاد رکھی عرب بڑی جنگجو قوم تھے۔ان میں خاندانی غیرت بہت تھی۔اس وجہ سے کسی کی بات سن کر چپ ہو جانا ان کی شان کے خلاف تھا۔بات بات پر تلوار نکال لینا ان کی عادت تھی۔ایک ایسی ہی لڑائی آپ کی جوانی کے دور میں شروع ہوئی جو جنگوں میں بدل گئی اور اس کا سلسلہ رک رک کر چار جنگوں تک جاری رہائی یہ بڑی خطرناک اور مشہور جنگیں تھیں جو حرب فجا کہلاتی ہیں۔جب یہ جنگ شروع ہوئی تو آپ بچہ ہی تھے۔کہتے ہیں کہ اس وقت آپ کی عمر پندرہ ، سولہ سال تھی گویا کمسنی کا ہی دور تھا بچہ یہ جنگ کیوں شروع ہوئی۔اور حرب فجار کا کیا مطلب ہے ؟ ماں حرب معنی جنگ، فجار معنی نا جائز۔کیونکہ اس لڑائی کی ابتدا حرمت والے مہینہ میں ہوئی جس میں لڑنا عربوں میں بہت برا سمجھا جاتا ه نقوش رسول نمبر صفحه (۷۳ - ۴ سے سیرت خاتم النبیین بلدا توں ما ته سیرت النبی شبلی نعمانی جلد اول صفحه ۱۸۱- ه ابن ہشام جلد اول صفحه 119