وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 38 of 508

وفا کے قرینے — Page 38

حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ 38 وہ نوردیں جو ہے یارب خلیفہ اس مسیحا کا مسیحائی سے جس کی ہوگئی جانِ جہاں روشن خدا نے کر دیا کیا قادیاں میں اک دیا ظاہر کہ جس سے ہو گیا سارے جہاں میں قادیاں روشن دو بالا جس نے کر دی رونق اسلام قرآں سے کرے جیسے کوئی گھر کا چراغ نیم جاں روشن بھلا غروب مہر کی مانند تھا پوشیدہ نظروں سے پھر اس اسلام کے چہرے سے دکھلایا جہاں روشن ملا اسلام سے آگے ہے ہستی کیا کسی دیں کی عدم میں مہر کے آگے ستاروں کا سماں روشن نہیں ہے خاک بھی نسخوں میں کوئی آزما دیکھے فقط قرآن ہے پیارو جو چاہو ٹو ر جاں روشن نورِ جہاں جس کو اک اندھے کی نگاہ سے دیکھتا تھا کل وہ دکھلا یا مسیحا نے چراغ دو جہاں روشن