وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 39 of 508

وفا کے قرینے — Page 39

حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ 39 حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب سچائی کا پیکر تھا وہ بندہ تھا خدا کا خوگر تھا وہ حق بات کا حاذق تھا بلا کا طاعت میں بھی یکتا تھا مسیحا کا بھی پیارا نباض تھا اقوام کا پتلا بھی وفا کا اک رنگ حیا چال سے گفتار سے ظاہر ہر رنگ پہ غالب تھا تو تھا رنگ غننا کا ہر عُسر میں ہر ئیسر میں راضی بہ رضا تھا مولی بھی تو عاشق ہے ہر اک ایسی ادا کا اُس نو ر پہ جب نورِ خلافت کا چڑھا رنگ تعریف سے بھرتا ہی گیا عرش خدا کا