وفا کے قرینے — Page 327
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 327 یہی ہیں وارث علم قرآن و حکمت نبوی تخجل ہوتے ہیں ان سے جن کو دعوائے ہمہ دانی زمانے کا کوئی سقراط و افلاطوں ، ارسطو ہو زباں کھولے تو ملتی ہے اسے یکسر پشیمانی بڑھے جب حد سے تو آجاتی ہے دنیا میں بربادی نشاط عقل کی سرمستیوں کی فتنہ سامانی زمانہ دے رہا ہے ہم کو یہ آواز اے ہمدم کہ تیزی سے قدم آگے بڑھے وہ راہ عرفانی اُدھر کو تا ہی ذوق عمل وجہ تباہی ہے ادھر رفعت کا باعث عزم اور ہمت کی جولانی کرو رفتار اپنی تیز تر دیں کی مساعی میں عمل پر زور دیتی ہے خلافت کی حدی خوانی بفضل ایزدی وہ دن قریب آتے ہیں اے ہمدم کہ ہو گی داخلِ اسلام ساری نسلِ انسانی نہ چھوٹے ہاتھ سے اے دوستو دامن خلافت کا خلافت ہی سے ہوتی ہے حصول لطف یزدانی یہ فیضِ خاص ہے عاجز بروز شاہِ مرداں کا مچائی دھوم دنیا میں تری طرزِ غزلخوانی