وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 326 of 508

وفا کے قرینے — Page 326

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 326 مسیحائے زمان کے آج جو چوتھے خلیفہ ہیں غلام حضرت خیر الرسل محبوب سبحانی مثیل فاتح خیبر ، رموز حرب سے واقف ہیں غازی اور مجاہد شہسوار راه عرفانی الی نور کے پرتو سے تاباں ہے رخ روشن فروغ جلوہ سے ہے بند چشم ماہِ کنعانی حیات تازہ اس سے ملتی ہے اجسام مُردہ کو وہ فرحت بخش ہونٹوں کی تبسم ہائے پنہانی ہیں پنہاں اس کے دونوں بازوؤں میں قدرت باری شجاعت اور جرات میں نہیں ان کا کوئی ثانی ہے تیغ ذوالفقار حیدری اب ان کے ہاتھوں میں دلاور اور جری ہے مردِ میداں شیر ربانی وہ ہیبت اور وہ جبروت، رعب و داب کا عالم ہوئے مفرور سُن کر نام ہی غزل بیابانی بڑی گرز گراں کی ضرب کاری کاسئہ سر پر کہ جس کی کوفت سے ہیں چیختے افواج شیطانی اب انکے ہاتھ سے اقوامِ عالم پائیں گی برکت فرنگی ، ہندی و روسی و اسکیمو و جاپانی