وفا کے قرینے — Page 328
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 328 خلافت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب عطاء خاص سے ہم کو ملی نعمت خلافت کی سعادت ہے ہمیں حاصل خدا کی اس عنایت کی سنی ہے ہم نے خوشخبری خدا کے برگزیدہ سے ضمانت دی خدا نے آسماں سے خود حفاظت کی اب اس کے دور میں باطل شکست فاش کھائے گا نوشتوں میں شہادت بھی لکھی ہے اس قیادت کی پہنچ سکتا نہیں اب کوئی نقصاں حزب شیطاں۔خدا نے ہی بناء رکھی ہوئی ہے اس عمارت کی خطا جائے گا ہر اک وار اس کے ہر مخالف کا ہمیشہ مونہہ کی کھائے گا کسی نے گر شرارت کی ذلیل وخوار ہو جائے گا وہ دونوں جہانوں میں ابھی سلسلہ کے ساتھ جس نے بھی بغاوت کی خدا کے ہاں وہی سب وارث انعام ٹھہریں گے جنہوں نے بھی دل و جاں سے خلافت کی اطاعت کی ظفر تو اک غلام احمد مختار ہی بن کر! امانت کی حفاظت گر، اطاعت کر امامت کی