وفا کے قرینے — Page 288
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 288 ข حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب امام جماعت احمد یہ تو راللہ مرقده محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب جو نظم و ضبط کا خوگر بنا گیا وہ شخص جو زندگی کا قرینہ سکھا گیا وہ شخص وہ جس کے ضبط وتحمل کی داستاں ہے عجیب سبق جو صبر و رضا کا پڑھا گیا وہ شخص وہ جس کے عزم مصتم پہ حوصلے قرباں جو راہ جہد لقا وہ جس کا چہرہ تھا خنداں کشادہ پیشانی پر چلا گیا وہ شخص جو راز ہم کو خوشی کا بتا گیا وہ شخص وہ جس کی جان تھا عشق محمد عربی شراب حُبّ نبی کی پلا گیا وہ شخص وہ جس نے راتیں گزاریں عبادت حق میں جو گر قبول دُعا کا سکھا گیا وہ شخص وہ جس نے نظم جماعت کو استوار کیا بناء قوم کو سیسہ پلا گیا وہ شخص