وفا کے قرینے — Page 289
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحم الله تعالی 289 وہ جس نے عام کیا ذکر غلبہ اسلام جو مژده فتح و ظفر کا سنا گیا وہ شخص وہ جس نے حق و صداقت کو سربلند کیا دروغ و کذب کو یکسر مٹا گیا وہ شخص چراغ جس نے بجھائے غرور و نفرت کے دیئے خلوص و وفا کے جلا گیا وہ شخص دعائیں دیتا تھا دشمن کو گالیاں کھا کر دلوں پہ پیار کا سکہ بٹھا گیا وہ شخص جو بانٹتا تھا خزانے وفا و الفت کے جو خالی ہاتھ جہاں سے چلا گیا ، وہ شخص ہر آنکھ غم میں اسی کے تو اشکبار ہے آج اُسی کے غم میں ہر اک قلب سوگوار ہے آج