وفا کے قرینے — Page 163
حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 163 شیطان کی یہ چال ہوئی کار گر آخر اور قتل خلیفہ عدد ہو گئے قادر یہ صرف علیؓ ہی کی نہ تھی ایک شہادت اس ނ متاثر ہوا ہر شعبہ ملت تو قیر گھٹی ، کم ہوئی اسلام کی عظمت اور چھن گئی مسلم سے خلافت کی بھی نعمت رخصت جو خلافت ہوئی اب سلطنت آئی روحانیت اب ختم ہوئی مادیت آئی تاریخ بتاتی ہے کہ بعد اس کے مسلماں رہنے لگے باہم دگر اب دست و گریباں یکجہتی ہوئی ختم ہوا نظم پریشاں مرکز یہ اکٹھے نہ ہوئے پھر کبھی عنواں و اب بھی کئی ملک بڑے زیر نگیں تھے تائید خدا کے مگر آثار نہیں تھے تیرہ سو برس تک رہی قائم یہی حالت گھٹتی گئی اسلام کی خوشحالی و عظمت بڑھتی گئی مسلم کی زبوں حالی و نکبت حتی کہ نہ باقی رہا احساس ضلالت