وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 86 of 508

وفا کے قرینے — Page 86

حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ 86 اگر دے حکم تو چپ چاپ مار اور گالیاں کھاؤ! اشارہ ہو تو بڑھ کر تختہ سولی یہ چڑھ جاؤ! کرو قربان ہر اک پیار کو تم اس پیارے پر نچھاور کر دو ہر اک چیز کو ادنی اشارے پر غرض سمجھو نجات اخروی اس کی اطاعت میں نہاں سمجھو خدا کا حکم اس کی ہر ہدایت میں ہمارے چار سو گو آج ظلمت اور اندھیرا ہے اگر چہ دشمنوں نے ہر طرف سے ہم کو گھیرا ہے خلافت سے رہے لیکن اگر ہم یونہی وابستہ مثال دانہ تسبیح اک رشتہ میں پیوستہ نفاق و اختلاف و بغض و کینہ سب سے برگشتہ خلیفہ کی اطاعت کے لئے ہر آں کمر بستہ یقیں جانو ہمارے واسطے پھر کامیابی ہے عدد کے واسطے دونوں جہانوں میں خرابی ہے