وفا کے قرینے — Page 85
حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 85 خلافت اور جماعت احمد یہ مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب شاکر خدا ضائع نہیں کرتا کبھی اپنی جماعت کو تباہی سے بچاتا ہے ہمیشہ وہ صداقت کو یہ وعدہ ہے خدا کا مومنوں سے اور بشارت ہے حفاظت کیلئے ہم نے مقرر کی خلافت ہے فدائی جان و دل سے گر رہو شمع خلافت کے یقیناً ہوں گے ہم ضامن تمہاری ہر حفاظت کے رکھے پیش نظر ہر احمدی حکم خداوندی سعادت ہے یہی دارین کی یہ ہی خرد مندی خلافت سے عقیدت میں کمی ہر گز نہ آنے دو اگر جاتی ہو جاں اس راہ میں تو اس کو جانے دو کوئی چون و چرا حکم خلیفہ میں نہیں جائز یہی نکتہ کرے گا دین و دنیا میں مہیں فائز خلیفہ حکم دے تو شوق سے تم آگ میں کودو مسرت سے سمندر میں اگر ہو حکم جا ڈوبو چلو تم دھار پر تلوار کی گر وہ یہ فرمائے اگر ایمان ہے دل میں تو ابرو پہ نہ بل آئے