اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 12
سوال :: فعل کی تعریف کیا ہے؟ اُردو قواعد فعل جواب : ایسا کلمہ جو اگر اکیلا بولا جائے تو مطلب سمجھ میں آجاتا ہے۔اور اس میں ماضی، حال مستقبل تینوں زمانوں میں سے کسی زمانے کا ذکر ہو۔جیسے لکھا گیا، دوڑا وغیرہ۔سوال :: زمانہ کے لحاظ سے فعل کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب فعل کی چھ قسمیں ہیں۔(۱) ماضی (۲) حال (۳) مستقبل (۴) مضارع (۵)امر (۶) نہی سوال :: ماضی کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: ماضی اُس فعل کو کہتے ہیں جو گزرے ہوئے زمانے میں ہو اہو۔مثلاً لکھا، سویا، پڑھا وغیرہ۔سوال :: ماضی کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب :: ماضی کی قسمیں تو بہت ہیں مگر یہاں چار اہم قسموں کا ذکر کیا جاتا ہے۔(۱) ماضی مطلق (۲) ماضی قریب (۳) ماضی بعید (۴) ماضی استمراری سوال :: ماضی مطلق کسے کہتے ہیں؟ جواب :: جس فعل میں گزرے ہوئے زمانے میں کام کے ہونے کا ذکر ہو۔یہ ذکر نہ ہو کہ وہ کام بہت پہلے ہوا تھا۔یا ابھی تھوڑی دیر پہلے ہوا ہے۔ایسے فعل کو ماضی مطلق کہتے ہیں