اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 13
( الله ) اُردو قواعد مثلاً یہ کہا جائے اس ایک مرد نے مارا‘ اس جملے سے ہمیں یہ علم تو ہورہا ہے کہ گزرے ہوئے زمانے میں مارا مگر یہ علم نہیں ہورہا کہ بہت سال پہلے مارایا کچھ عرصہ پہلے مارا۔سوال :: ماضی قریب کسے کہتے ہیں؟ جواب " اگر کوئی کام فوراً ہوا ہو تو اسے ماضی قریب کہتے ہیں۔مثلاً ”اس نے کھانا ختم کر لیا ہے۔ماضی قریب کے آخر میں اکثر ” ہے آتا ہے۔سوال :: ماضی بعید کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: اگر کوئی کام بہت مدت پہلے ہو گیا ہو تو اسے ماضی بعید کہتے ہیں۔مثلاً اُس نے کھا ناختم کر لیا تھا۔ماضی بعید کے آخر میں اکثر ” تھا آتا ہے۔سوال :: ماضی استمراری کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: اگر گزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کے بار بار ہونے کا ذکر ہو تو اُسے ماضی استمراری کہا جاتا ہے۔مثلاً وہ کھانا کھایا کرتا تھا۔سوال : ماضی مطلق کی اردو میں گردان کیسے لکھی جائے گی ؟ جواب :: فعل یا اسم کے صیغوں ( جملوں ) کو خاص ترتیب سے لکھنا یا بیان کرنا گردان کہلاتا ہے۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اردو میں ایک کو واحد ، اور ایک سے زائد کو جمع کہتے ہیں۔لیکن عربی میں واحد - تثنیہ - جمع۔استعمال ہوتے ہیں۔کیونکہ طلبا نے آئندہ عربی قواعد بھی پڑھنے اور سمجھنے ہیں، اس لئے تثنیہ کے صیغے بھی تحریر کر دئے گئے ہیں۔تثنیہ دوکو کہتے ہیں۔