اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 20 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 20

۔اُردو کی کتاب چهارم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ عمر کو اسلام میں داخل کر کے مسلمانوں کو تقویت بخش۔حضرت عمرؓ بڑے رعب و دبدبہ کے مالک تھے۔اکثر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوش بدوش رہے۔آپ کی معاملہ فہمی کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے بھی اکثر معاملات میں مشورہ فرماتے تھے۔دور خلافت: اپنی خلافت کے دور میں حضرت عمر نے ایران و روم کی سلطنتوں کی طرف فوری توجہ دی اور بڑے صبر آزما حالات میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابیاں دیں۔ایران و عراق فتح ہوا۔پھر شام و مصر فتح ہوئے۔بیت المقدس جب سے اہجری میں فتح ہوا تو رومیوں کی درخواست پر حضرت عمر بنفس نفیس وہاں تشریف لے گئے اور صلح کے معاہدہ پر دستخط کئے اور سب کو امان دی۔آپ کے دور خلافت میں سلطنت کی حدود بہت وسیع ہوگئی تھیں مشرق میں افغانستان اور چین کی سرحدوں تک مسلم فوجیں پہنچ چکی تھیں۔مغرب میں طرابلس اور شمالی افریقہ تک۔شمال میں بحر قزوین تک اور جنوب میں حبشہ تک۔ایک دُنیا محو حیرت ہے کہ دس بارہ سال کے قلیل عرصہ