اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 19 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 19

سبق نمبر : ۴ ابتدائی زندگی: اُردو کی کتاب چهارم حضرت عمر رضی اللہ عنہ عہد خلافت ۶۳۴ ۶ تا ۶۶۴۴ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ثانی تھے۔آپ کا نام عمر ، لقب فاروق اور کنیت ابن خطاب تھی۔والد کا نام الخطاب بن تحصیل تھا۔۵۸۱ء میں مکہ میں پیدا ہوئے۔بچپن میں اپنے والد کے اونٹ وغیرہ چراتے رہے۔ذرا ہوش سنبھالا تو لکھنا پڑھنا سیکھا۔جوان ہوئے تو تجارت کو ذریعہ معاش بنایا اور اکثر شام و عراق کے سفر کئے۔قبول اسلام: اسلام کے ابتدائی ایام میں حضرت عمر اسلام سے سخت دشمنی رکھتے تھے۔ایک دن تلوار لیکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے ارادے سے گھر سے نکلے راستہ میں کسی نے کہا پہلے اپنی بہن کی تو خبر لو وہ مسلمان ہو چکی ہے اس پر فورا بہن کے گھر کا رُخ کیا۔وہاں پہنچے تو قرآن مجید کی تلاوت ہورہی تھی اسے سن کر دل صاف ہو گیا ۱۹