اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 157
اُردو کی کتاب چهارم مصداق ہیں۔چنانچہ آپ نے اپنے مصلح موعود ہونے کا اعلان قادیان ، ہوشیار پور، لاہور، لدھیانہ، دہلی کے جلسوں میں فرمایا۔۱۶ را پر میل ۱۹۴۴ء کو دہلی تشریف لائے اور نئی دہلی کی کوٹھی ۱۸-۱۹ ونڈسر پیلس میں قیام فرمایا۔باقی مہمانان کرام کے قیام کا انتظام فرنیچر ہاؤس کشمیری گیٹ کے وسیع احاطہ میں تھا۔جلسہ گاہ ہارڈ نگ لائبریری کے متصل ملکہ کے باغ میں تھا۔یہ جگہ ریلوے سٹیشن دہلی کے دوسری طرف بالکل قریب ہی واقع تھی اور پیدل چلنے والے ریلوے پل (جو کاٹھ کا پل کہلاتا ہے ) عبور کرنے کے بعد بآسانی دس منٹ میں پہنچ سکتے تھے اس جلسے میں مخالفین احمدیت نے بہت ہنگامہ کیا مگر جس مقصد کے لئے اس کا انعقاد ہوا تھاوہ احسن طریق پر پورا ہوا۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کا دہلی میں ورود : تاریخی شہر دہلی میں حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ 1991ء میں لندن سے تشریف لائے اور تاریخی مقامات دیکھے۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ کا دہلی میں ورود اس تاریخی شہر کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی قدم بوسی کا شرف ۲۰۰۵ اور ۲۰۰۸ میں حاصل ہوا۔آپ نے بھی دہلی کے تاریخی مقامات کی زیارت کی۔۱۵۷