اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 158 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 158

اُردو کی کتاب چهارم ہماری سیر کی ابتداء مورخہ ۳۱ جنوری کو صبح ناشتہ کے بعد ہمارا قافلہ تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لئے روانہ ہوا ان میں سے بعض کے کوائف درج ذیل ہیں: قلعه تغلق آباد: طلباء کو بتایا گیا کہ یہ قلعہ احمدیہ مسجد سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔اس قلعہ کے گر دس سے پندرہ میٹر اونچی فصیل ہے اس کے تیرہ دروازے ہیں۔سیدنا حضرت اصلح الموعود رضی اللہ عنہ ۱۹۳۸ء میں دہلی تشریف لائے تھے اس سفر کے دوران آپ نے تاریخی مقامات کی بھی سیر کی اور قلعہ تغلق آباد بھی تشریف لائے تھے یہاں آپ پر ایک محویت کی کیفیت طاری ہو گئی جس کے بارے میں حضور نے فرمایا: بدھ ایک بانس کے درخت کے نیچے بیٹھا اور وہ دنیا کے راز کو سوچنے لگا، یہاں تک کہ خدا نے اُس پر یہ راز کھول دیا تب گوتم بدھ نے یکدم اپنی آنکھیں کھولیں اور کہا ” میں نے پالیا، میں نے پالیا میری کیفیت بھی اس وقت یہی تھی جب میں اس مادی دنیا کی طرف واپس لوٹا تو بے اختیار میں نے کہا: میں نے پالیا میں نے پا لیا اس وقت میرے پیچھے میری لڑکی امتہ القیوم بیگم چلی آرہی تھی اس نے کہا ابا جان آپ نے کیا پالیا میں نے کہا بہت کچھ پالیا مگر میں اس وقت تم کو نہیں بتا سکتا اگر اللہ تعالیٰ نے ۱۵۸