اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 146 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 146

اُردو کی کتاب چهارم دریاؤں میں آتا ہے۔علاوہ ازیں ان دریاؤں میں ہمالیہ سے پکھلنے والی برف کا پانی بھی بکثرت بہتا ہے یہ دریا ان پہاڑوں سے نہ صرف پانی لاتے ہیں بلکہ نئی مٹی بھی لالا کر زمین کو زرخیز بناتے رہتے ہیں۔ہندوستان کے بعض مشہور دریا یہ ہیں: جہلم ، چناب ، راوی ، بیاس تلج ، برھما پتر ، گنگا ، جمنا ، ان دریاؤں کا پانی لاکھوں مربع میل علاقے کو سیراب کرتا اور ان کے باشندوں کی آبی ضروریات کو پورا کرتا ہے ان دریاؤں میں سے گنگا اور جمنا ہندؤوں کے نزدیک بہت مقدس مانے جاتے ہیں۔ہمارے ملک پر طویل عرصے تک برطانوی سامراج حکومت کرتا چلا آرہا تھا۔انگریز اپنی حکومت کے آخری دور میں ہندوستانیوں پر بہت ظلم و زیادتی کرتے تھے ان کے حقوق غصب کرتے اور ناحق قتل کرتے تھے۔مثال کے طور پر انگریزوں کے جنرل ڈائر نے امرتسر کے جلیانوالا باغ میں نہتے ہندوستانیوں پر اندھا دھند گولیاں چلوا کر سینکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔آخر وہ وقت آیا جب اہل ہند غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے اور آزادی کا مطالبہ کیا۔آزادی کے حصول کے لئے ہمارے لیڈروں نے بہت محنت کی اور بڑی قربانیاں دیں بڑی طویل جدوجہد کے بعد یہ قربانیاں بار آور ہوئیں ۱۴۶