اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 145 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 145

تسبق نمبر : ۲۰ اُردو کی کتاب چهارم ہمارا وطن ہندوستان یوں تو دنیا میں سینکڑوں ملک اور بہت سے دلیش ہیں مگر ہندوستان جیسا کوئی نہیں اس کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے اس کی ثقافت بہت پرانی اور قدیمی ہے اس کی آغوش میں مختلف مذاہب کے لوگ سینکڑوں سالوں سے انتہائی پیار و محبت سے رہتے چلے آرہے ہیں۔ہمارے وطن کی خوبی یہ ہے کہ ہر قوم جو باہر سے آئی اس ملک نے اُسے اپنے دامن میں پناہ دی اسے سونے کی چڑیا کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی سرزمین انتہائی زرخیز اور معدنیات سے بھر پور ہے۔ہندوستان کے شمال میں کوہ ہمالیہ کا بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے اس کی بلند چوٹیاں سال بھر برف سے ڈھکی رہتی ہیں کوہ ہمالیہ اس پار سے آنے والی شمالی سردو خشک اور مضر ہواؤں کو اندرون ملک آنے سے روکتا ہے اور اسی طرح اندرون ملک سے بارش سے لدی ہوئی موسمی ہواؤں کو اپنی بلندیوں سے اُس پار جانے سے روکتا ہے اسی وجہ سے کوہ ہمالیہ کے دامن میں کثرت سے بارش ہوتی ہے۔بارش کا پانی ۱۴۵