اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 27
اردو کی کتاب دوم ایک غار سے لومڑی نکلی ، جس کی دونوں ٹانگیں کٹی ہوئی تھیں۔وہ گھسٹتے گھسٹتے گوشت تک پہنچی اور سیر ہو کر کھایا۔پس جب اللہ تعالی بیمار لومڑی کے کھانے کا انتظام اُس کے بھٹ کے پاس کرواسکتا ہے تو میرا کیوں نہیں کروائے گا۔باپ جو بہت عقلمند تھا ، اُس نے جواب دیا : اے میرے بیٹے میں چاہتا ہوں کہ تم شیر کی طرح بہا ڈر بن کر شکار کرو۔معذوروں اور مجبوروں کو اللہ کا رزق کھلانے کا ذریعہ بنونہ کہ دوسروں کا بچا ہوا جوٹھا کھانا کھاؤ۔بیٹا اس نصیحت کو سمجھ گیا۔عبادت کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایمان دار اور کامیاب تاجر بھی بن گیا اور بہت سے غریب فقیر یتیم اس کے دستر خوان پر کھانا کھانے لگے۔-1 مندرجہ ذیل الفاظ اور ان کے معنی لکھیں۔تاجر نیک صالح کوشش ہاتھ بٹائے اطاعت رزاق گھسٹتے بھٹ معذور مجبور جوٹھا ///////////// ۲۷ ///////