اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 26 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 26

گیارہواں سبق اردو کی کتاب دوم دوسروں کو اللہ کار زق پہنچانے والے بنو تقریباً ایک ہزار سال پہلے کا واقعہ ہے کہ دہلی میں قطب دین نامی ایک تاجر رہتا تھا۔اُس کا ایک بیٹا امیر بخش تھا، جو کہ نیک اور صالح انسان تھا دن کو روزہ رکھتا اور رات بھر عبادت کرتا اور کوئی کام نہ کرتا تھا۔والد بہت کوششیں کرتا تھا کہ بیٹا اُس کے ساتھ تجارت میں ہاتھ بٹائے ، مگر بیٹے کا دل تجارت میں نہ لگتا تھا۔ایک دن والد نے بیٹے سے کہا کہ ایک تجارتی قافلہ مالا بار ( کیرالہ ) جارہا ہے تم بھی تجارت کا سامان لے کر جاؤ۔چنانچہ وہ والد کی اطاعت کرتے ہوئے چلا تو گیا لیکن چند دنوں کے بعد قافلہ سے الگ ہوکر واپس آگیا اور والد سے کہا کہ : مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ اللہ رزاق ہے۔ہوا یوں کہ میں جنگل میں اپنے خیمہ میں تھا باقی لوگ سو رہے تھے ، مگر میں جاگ رہا تھا اور میں نے دیکھا کہ ایک شیر نے ہرن کا شکار کیا اور اُس کا گوشت کھایا۔جو نہ کھایا گیا چھوڑ کر چلا گیا۔پھر پاس کی ۲۶ /////// //////////////