حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 31 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 31

سیرت حضرت سید مریم النساء (ائم طاہر صاحبہ ) خلیفہ اسی پر پسر موعود کا انکشاف نہ فرما دیا اور اس طرح مرحومہ نے اپنی وفات سے پہلے اس عظیم الشان خوشخبری کو اپنے کانوں سے سُن لیا کہ ان کا سرتاج مصلح موعود ہے۔اور اس خبر سے انہوں نے بے حد راحت حاصل کی۔یہ سب باتیں ہمارے خدائے قدیر کی قدرت نمائی کا زبر دست کرشمہ ہیں جس نے ہماری مرحومہ بہن کی زندگی اور موت دونوں کو روحانی مٹھاس سے بھر دیا۔19 آپ کے عظیم المرتبت شوہر حضرت خلیفۃالمسیح الثانی آپ کے آخری وقت کی تصویر یوں کھینچتے ہیں کہ: میں قرآن کریم کی بعض سورتیں پڑھ پڑھ کے ان کا ترجمہ کر کر کے انہیں سنا تا رہا اور جب کچھ دیر کے بعد ٹھہر گیا تو انہوں نے کہا کہ اور قرآن پڑھو اس سے میں نے سمجھا کہ انہوں نے اپنی آخری حالت کو معلوم کر لیا ہے۔چنانچہ اس وقت میں نے سورۃ یسین پڑھنی شروع کر دی اور میں نے دیکھا کہ وہ بھی اپنی زبان سے یہ دعائیں مانگتی چلی جاتی تھیں کہ لا إِلهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمين O يَا حَيُّى يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِى وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَا غُفِرُ لِي ذُنُوبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ 31