حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 30 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 30

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ مومن کیلئے شہادت ہوتی ہے۔پھر اس بیماری میں جماعت کے اندر مرحومہ کیلئے خاص دعاؤں اور صدقہ و خیرات کی ایسی غیر معمولی تحریک ، جس کی نظیر نہیں ملتی۔پھر عین وفات کے وقت مرحومہ کے ارد گرد تلاوت قرآن اور دعاؤں کا غیر معمولی ماحول۔پھر جنازہ میں مومنوں کا عدیم المثال اجتماع جو ساری تاریخ احمدیت میں حقیقہ بے نظیر تھا۔پھر جنازہ کی نماز میں غیر معمولی خشوع و خضوع جس کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ لوگوں کے دل پکھل پکھل کر باہر آ رہے ہیں۔پھر قبر پر حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کی مومنوں کی جماعت کے ساتھ انتہائی سوز و درد کی دعا ئیں اور بالآخر مرحومہ کی وفات پر بہت ہی نیک تحریکات کا آغاز مثلاً مسجد مبارک کی توسیع ، وقف جائیداد کی تحریک، وقف زندگی کی جدید تحریک، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک مزار پر ترقی اسلام کے لئے روزانہ دعاؤں کا اہتمام۔یہ سب تحریکات ایسی ہیں جو مرحومہ کی وفات سے براہ راست تعلق رکھتی ہیں اور انشاء اللہ مرحومہ کی روح ان سب مبارک تحریکوں کے غیر معمولی ثواب سے وافر حصہ پائے گی۔پھر مرحومہ کی وفات تو مقدر تھی ہیں۔مگر خدا نے ایسا تصرف فرمایا کہ ان کی بیماری کو لمبا کر کے ان کی موت کو اس وقت تک روکے رکھا جب تک حضرت 30