حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 29 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 29

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) گھٹا کا چھا جانا قدرتی بات ہے۔ایسے پاک باز انسان کی موت بے شک وصال الہی کا دروازہ ہوتی ہے لیکن زندوں کے لئے بہت بڑے نج اور صدمہ کا باعث ہوتی ہے کیونکہ وہ ان فوائد اور برکات سے محروم ہو جاتے ہیں جو انہیں پہنچ رہے ہوتے ہیں۔18 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ کی وفات پر جو مضمون لکھا اس میں وہ آپ کی وفات کے بارے میں لکھتے ہیں: الله ”موت اور فوت تو ہر انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے اور جلد یا بدیر ہر فرد بشر کوالی تقدیر کے اس اہل دروازہ سے گزرنا پڑتا ہے۔مگر مبارک ہے وہ شخص جسے اچھی زندگی کے ساتھ اچھی موت بھی نصیب ہو۔اور الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ ہماری مرحومہ بہن نے خدا کی ان دونوں نعمتوں سے پورا پورا حصہ پایا۔زندگی تو یوں گزاری کہ سرور کائنات ہے کی نواسی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی منتخب کردہ بہو اور بہو بھی دہری بہو۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی چہیتی بیوی جس نے اپنے خاوند کے گھر میں ربع صدی تک محبت کا راج کیا۔پھر الہی جماعت کے نصف حصہ یعنی احمدی خواتین کی محبوب لیڈر اور جماعتی خدمات میں سب کیلئے اعلیٰ نمونہ۔بھلا ایسی زندگی کسے نصیب ہوتی ہے اور موت آئی تو کیسی ؟ پیٹ کی بیماری جس کے متعلق آنحضرت 29