حضرت اُمّ طاہر — Page 7
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) کیا ہوا؟ کیا تم کو یہ تعلق پسند نہیں؟ انہوں نے کہا مجھے پسند ہے۔بات یہ ہے کہ جب سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نکاح کا ارشاد فر مایا تھا میرا دل دھڑک رہا تھا اور میں ڈرتی تھی کہ کہیں آپ کا ایمان ضائع نہ ہو جائے اور اب آپ کا یہ جواب سن کر میں خوشی سے اپنے آنسو نہیں روک سکی۔چنانچہ یہ نکاح ہو گیا۔مگر خدا کا فیصلہ صادر ہو چکا تھا اور نکاح کے چند ہی دنوں کے بعد حضرت مرزا مبارک احمد وفات پاگئے اور نھی مریم اڑھائی سال کی عمر میں بیوہ ہو گئی۔مگر اللہ تعالی کسی کے اخلاص کو ضائع نہیں کرتا آخر وہی مریم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان میں بہو بن کر آئی اور حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی کی بیگم بنی اور ان کی وفات کے بعد بھی خدا کے انعاموں کا سلسلہ جاری رہا اور یہی وہ مریم ہیں جس کے بطن سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع جیسے عظیم بیٹے نے جنم لیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفۃ المسیح الثانی سے نکاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوسرے صاحبزادے تھے اس سلسلے میں فرماتے ہیں۔” جب مبارک احمد بقضائے الہی فوت ہو گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت اُم المومنین کو وصیت فرمائی کہ یہ لڑکی اب 7