حضرت اُمّ طاہر — Page 8
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) ہمارے نام کی ہو چکی ہے اب اسے کسی دوسری جگہ نہ جانے دیتا بلکہ ہمارے تینوں لڑکوں میں سے ہی کوئی لڑکا اس سے شادی کر لے۔چنانچہ آپ کی اس وصیت کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفقہ اسیح الثانی کو اوائل 1921ء میں تو فیق عطا فرمائی کہ آپ نے انہیں اپنے ساتھ عقدِ زوجیت میں منسلک کر لیا۔اور اس طرح ہماری یہ بہن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دہری بہو بن گئیں۔3 - اخبار الفضل میں اس مبارک نکاح کا اعلان اس طرح شائع ہوا۔فروری بروز دوشنبہ بعد نماز فجر مسجد مبارک میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا نکاح مبارک ہوا۔خطبہ نکاح مکرم مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب نے نہایت لطیف اور دلکش انداز میں پڑھا۔مہر ایک ہزار روپیہ مقرر ہوا حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب فرماتے ہیں۔(ڈاکٹر صاحب کا حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے نہایت قریبی تعلق تھا) نکاح کا دن نہایت مبارک اور خوشی کا دن تھا اعلان نکاح کے بعد جو نماز فجر کے بعد مسجد مبارک کے قدیم حصہ میں ہوا تھا بکثرت احباب طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک قریباً تمام دن خوشی کے ولولے کے ساتھ جمع رہے اس خوشی کے آثار احمدی احباب کے قلوب پر گہرا اثر رکھنے والے تھے بہت سے 8