حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 6 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 6

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) آپ اگر پسند کریں تو اس سے مبارک احمد کی شادی کر دی جائے۔اس پر انہوں نے جواب دیا حضور مجھے کوئی عذر نہیں لیکن اگر حضور کچھ مہلت دیں تو میں ڈاکٹر صاحب سے بھی پوچھ لوں۔ڈاکٹر صاحب کہیں باہر گئے ہوئے تھے جب وہ آئے تو انہوں نے اس طرح بات شروع کی کہ اللہ تعالیٰ کے دین میں جب کوئی داخل ہوتا ہے تو بعض دفعہ اس کے ایمان کی آزمائش بھی ہوتی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان کی آزمائش کرے تو کیا آپ کامیاب رہیں گے؟“ در اصل ایک تو اس سے پہلے ان کے خاندان میں کوئی لڑکی غیر سید" میں بیا ہی نہیں گئی تھی دوسرے ڈاکٹر صاحب خود مرزا مبارک احمد کا علاج کر رہے تھے اور وہ جانتے تھے کہ ان کی حالت نازک ہے۔ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ استقامت عطا کرے گا۔اس پر حضرت مریم بیگم صاحبہ کی والدہ صاحبہ نے اُن کو بات سُنائی اور بتایا کہ اس طرح میں حضور کے گھر گئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مریم کی شادی مبارک احمد سے کر دیں۔یہ بات سُن کر ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ اچھی بات ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ پسند ہے تو ہمیں اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔اُن کا یہ جواب سن کر مریم بیگم صاحبہ کی والدہ کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو رواں ہو گئے۔اس پر ڈاکٹر صاحب نے پوچھا کہ 6