حضرت اُمِّ ہانی ؓ — Page 4
حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا حضرت عقیل، حضرت جعفر، حضرت علیؓ اور حضرت طالب تھے جبکہ لڑکیوں میں حضرت ام ہانی کے علاوہ حضرت جمانہ اور حضرت رابطہ تھیں۔آپ کی اولا دکو خدا تعالیٰ نے والدین کے اوصاف حسنہ سے مزین فرمایا تھا۔(3) حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا کا نکاح ہبیرہ بن محزم سے ہوا تھا۔یہ قریش کے مشہور شاعر تھے لیکن اسلام سے محروم رہے اور فتح مکہ کے وقت حالت شرک میں نجران کی طرف بھاگ گئے۔(4) اللہ تعالیٰ نے اُم ہانی رضی اللہ عنہا کو چار بیٹوں حضرت عمرو، حضرت جعدہ ، حضرت ہانی رضی اللہ عنھا ( جن سے آپ کی کنیت تھی ) اور حضرت یوسف سے نوازا۔چاروں اسلام لائے اور ساری عمر اسلام کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔(5) حضرت ام ہانی رضی الہ منافتح مکہ کے موقع پر اسلام لائیں جبکہ بعض کا خیال ہے کہ وہ شروع میں ایمان لے آئیں البتہ اپنا اسلام چھپائے ہوئے تھیں۔مکہ معظمہ میں اُم ہانی رضی اللہ تعاقر آن کریم بڑے غور سے سنا صلى الله کرتی تھیں۔آپ فرماتی ہیں کہ ہم رات کو کعبہ کے پاس رسول اللہ ہے کی تلاوت سنا کرتے تھے میں اپنے گھر کی چھت پر ہوتی تھی۔(8) آنحضرت ﷺ سے ان کو جو عقیدت تھی ، وہ اس سے ظاہر ہے کہ آپ فتح مکہ کے زمانہ میں ان کے مکان پر تشریف لائے اور شربت