حضرت اُمِّ ہانی ؓ — Page 2
حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا الله الله نے ہر قسم کے حالات میں آنحضور ﷺ کا ساتھ دیا۔جب حضور ﷺ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو جہاں اللہ کے نیک بندے آپ ﷺ پر دل و جان سے ایمان لے آئے وہاں اہلِ مکہ کی اکثریت نے آپ ﷺ کی پر زور مخالفت کی۔ایسے مشکل حالات میں بھی حضرت ابوطالب دشمنوں کے سامنے آپ صلى الله عہ کے لئے ڈھال بنے رہے۔بظاہر تو حضرت ابو طالب نے اسلام قبول نہیں کیا لیکن آپ کے طرز عمل سے یہی لگتا ہے کہ آپ دل سے اسلام کی خوبیوں کے قائل ہو چکے تھے۔حضرت ابوطالب کی زوجہ محترمہ حضرت فاطمہ بنت اسد اور ان کی ساری اولاد کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کے نور سے منور کیا۔آپ کے صاحبزادے حضرت علی اسلام کے چوتھے خلیفہ راشد تھے۔حضرت اُم ہائی کی والدہ حضرت فاطمہ بنت اسد بہت ہی نیک فطرت خاتون تھیں۔آپ حضرت محمد ملنے کی بچی تھیں اور آپ کو ان کی پرورش کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔آپ ﷺ سے حضرت فاطمہ کا بہت پیار اور احترام کا رشتہ تھا۔اللہ تعالی نے آپ کو ذہانت اور فہم و فراست سے وافر حصہ عطا فر مایا تھا۔یہی وجہ تھی کہ آپ اللہ اور اس کے پیارے رسول سے صلى الله کے دعویٰ نبوت کے وقت ہی ایمان لے آئیں۔آپ کا دل اللہ تعالیٰ کی