عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 66 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 66

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں نہ ہوں جس سے سلسلہ کے نام یا عزت کو صدمہ پہنچتا ہو یا مرکزی نظام کی ہتک لازم آتی ہو یا کوئی ایسی ذمہ داری عائد ہوتی ہو جس کے برداشت کی اس میں طاقت نہ ہو یا جس سے سلسلہ کے کسی مقصد کے حصول میں روک حائل ہوتی ہو یا جس سے فتنہ فساد کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہو یا جس سے سلسلہ کے دوسرے کاموں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو یا جس میں کسی کی حق تلفی ہوتی ہو۔وغیرہ ڈلک۔کوئی بھی امیر ،صدر یا سیکرٹری بغیر اجازت مرکز کے کسی سیاسی عہدہ الیکشن کے لئے کھڑا نہیں سکتا۔کوئی جماعتی عہد یدار یا کوئی بھی فرد جماعت پریس اینڈ میڈیا کے سامنے کسی جماعتی مؤقف کے بارے میں بلا اجازت کوئی بیان نہیں دے سکتا۔البتہ جس جماعت میں مرکز کی منظوری سے پریس سیکرٹری مقرر ہو صرف وہی کوئی بیان دے سکتا ہے۔اسی طرح کسی بھی اخبار یا رسالہ وغیرہ میں مضامین وغیرہ یا کوئی بھی پریس ریلیز شائع نہیں کر سکتا۔اس کے لئے شعبہ مرکزی پریس اینڈ میڈیا سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔سی مقامی جماعت کو صدر انجمن احمد یہ کی کسی جائیداد منقولہ وغیر منقولہ 66