عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 67 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 67

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کے فروخت یا ہبہ یا رہن یا تبدیل کرنے کا بغیر منظوری خلیفہ امسیح اختیار نہ ہوگا۔یہ منظوری بواسطے صدر انجمن احمد یہ حاصل کی جائے گی۔کسی مقامی جماعت کو کسی بھی چندہ کی رقم کو خواہ لوکل فنڈ کی ہو یا کسی ور مقصد کے لئے حاصل کی گئی ہو معاف کرنے کا اختیار نہ ہوگا۔کوئی بھی مقامی جماعت کا صدر یا کوئی اور عہدیدار کسی بھی مقصد کے لئے افراد جماعت سے عطایا جات کی تحریک نہیں کر سکتا۔اس کے لئے پہلے نظارت بیت المال آمد سے اجازت حاصل کرنی ضروری ہوگی۔اگر مقامی جماعت کی عاملہ میں کوئی معاملہ کسی ایسے ممبر کی ذات کے متعلق پیش ہو تو اسے اس وقت اجلاس میں موجود نہیں ہونا چاہئے نیز اگر ایسا؟ ممبر اجلاس کا صدر ہو تو اس معاملہ کے واسطے موجودہ ممبران سے وقتی طور پر دوسرا اصدر اجلاس منتخب کر کے خود اس معاملہ کے پیش ہونے کے وقت اجلاس سے باہر چلا جائے۔مجلس عاملہ کے ممبران کا یہ فرض ہوگا کہ اجلاس کے دوران جو گفتگو یا ظہار رائے کسی معاملہ کے متعلق ہوا سے بصیغہ راز رکھیں۔کوئی سیکرٹری اپنا قائمقام خود مقرر نہیں کر سکتا اس کے لئے مقامی خود مقررنہیں سکتا 67