عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 65
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں متفرق خصوصی ہدایات تمام سیکرٹریان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے دائرہ میں مقامی امیر صدر کے مشورہ سے کام کریں اور ہر ماہ اپنے شعبہ جات سے متعلق کار کردگی کی رپورٹ امیر صدر کو پیش کر کے اس کی نقل مرکز قادیان کی متعلقہ نظارتوں اور صیغوں میں بھجوایا کریں۔اور جس طرح سیکرٹری مال ہر جماعت میں ایک فعال کردار ادا کرتا ہے اسی طرح تمام دیگر سیکرٹریان کو بھی متعلقہ نظارتوں کی ہدایات کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے۔جب ہی ان عہدوں کا حق صحیح رنگ میں ادا ہو سکتا ہے۔ورنہ عہدہ لے کر بیٹھ جانا اور کوئی عملی کاروائی نہ کرنا امانت میں خیانت کرنے والی بات ہوگی۔اللہ تعالی تمام عہدیداروں کو اس قسم کی خیانت سے محفوظ رکھے آمین۔مرکزی ناظر صاحبان اور نمائندگان جو جماعتوں میں دوروں پر جاتے ہیں ان کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اصولی ہدایت ہے کہ وہ جماعتوں کی مجلس عاملہ کے ساتھ میٹنگ کریں اور کارکردگی کا جائزہ لے کر رہنمائی کیا کریں۔چنانچہ نظارت علیا کی طرف سے اس کے لئے پر فارمہ تیار کیا گیا ہے۔جو مرکزی نمائندگان اپنے دوروں میں ساتھ رکھتے ہیں۔اور اس کے مطابق کاروائی کر کے رپورٹ دیتے ہیں۔ی سلسلہ کے تمام عہدیداران کا فرض ہوگا کہ کسی ایسے فعل کے مرتکب 65