عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 62
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں ہے میرے قریبی میرا برا نہیں مان رہے۔میرا اٹھنا بیٹھنا جس معاشرے میں ہے اس میں اس چیز کو برائی نہیں سمجھا جا رہا۔تو پھر اصلاح نہیں ہوتی۔یا ہوتی ہے تو بڑا لمبا عرصہ چلتا ہے۔اس لحاظ سے اصلاح کے لئے حکم ہے تو پورے معاشرے کو حکم ہے کہ جب کسی کے خلاف تعزیر ہو تو پورا معاشرہ اس پر دباؤ ڈالے۔اس کی اصلاح کی کوشش کرے۔نہ کہ ناجائز حمایت۔“ (خطبه جمعه ۱۷ ستمبر ۲۰۰۴ء) عہدیداران کی داڑھی ہونی چاہئے ممبران کو کچھ نہ کچھ اپنی ظاہری شکل بنانی چاہئے۔کم از کم کچھ داڑھی تو ہو اور لوگوں کو یہ احساس تو ہو کہ کچھ نہ کچھ شعائر کی طرف رجحان ہے۔“ صدر جماعت کے لئے داڑھی رکھنا بہت ضروری ہے۔۔۔سوائے اسکے کہ کسی کو کوئی بیماری ہے، الرجی ہے تو وہ زیرو نمبر کی مشین ہی استعمال کرے۔بہر حال عہد یداران کی داڑھی ہونی چاہئے اس طرف سب توجہ دیں۔“ میٹنگ نیشنل عاملہ سپین مطبوعه روز نامه الفضل 29 اپریل ۲۰۱۳ء) نظام جماعت کا احترام پیدا کرنا 66 امراء، صدران، عہدیداران یا کارکنان جو بھی ہیں ان کا اصل کام تو ہے ہے کہ اپنے اندر بھی اور لوگوں میں بھی نظام جماعت کا احترام پیدا کیا؟ 62