عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 63 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 63

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں جائے۔اور اسی طرح جماعت کے تمام افراد کا بھی یہی کام ہے کہ اپنے اندر بھی اور اپنی نسلوں میں بھی جماعت کا احترام پیدا کریں۔“ (خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) بالا عہد یداران کی اطاعت ”اپنے سے بالا عہد یداروں کا احترام اور ان کی اطاعت بہت ضروری ہے۔اگر آپ کو اپنے سے بالا عہد یدار کی طرف سے کوئی خدمت سپرد کی جاتی ہے اور آپ کو اس سے شکایت ہے تو چاہئیے کہ پہلے اطاعت کرتے ہوئے وہ کام کریں پھر عہد یدار کو بتائیں کہ میں مرکز یا خلیفہ وقت کو شکایت کروں گا کہ آپ نے فلاں بات غلط کی۔(الفضل انٹرنیشنل ۷ جولائی ۲۰۰۶ صفحہ ۲) اجلاسات کی کاروائی امانت ہوتی ہے اپنے اجلاسات اور مجالس کی باتوں کی حفاظت کیا کریں۔یہ بہت بنیادی ت ہے۔مجالس کی باتیں امانت ہوتی ہیں اس لئے ان کا پاس رکھنا چاہیئے۔الفضل انٹر نیشنل 7 جولائی 2006ء صفحہ ۲) حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ فرماتے ہیں: