عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 38
لئے توجہ دلاتے رہنا۔سیکرٹری جائیداد عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں نظامت جائیداد کی ہدایات کے مطابق جماعتی املاک اور جائیدادوں کی نگرانی اور حفاظت کا انتظام کرنا۔تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ درست اور مکمل رکھنا۔صدر انجمن احمد یہ قادیان کے نام رجسٹری اور انتقال کی کاروائی مکمل کروا کے متعلقہ دستاویزات بغرض ریکارڈ نظامت جائیداد قادیان کو بھجوانا۔تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کی فہرست مع تفصیل ایک رجسٹر میں اندراج کر کے اس کی ایک نقل نظامت جائیداد میں بھجوانا ضروری ہے۔عمارات سلسلہ کی دیکھ بھال اور نگرانی کرنا اور عمارات کے مکمل کوائف ایک رجسٹر میں ریکارڈ کرنا نیز ان کی ایک مکمل فہرست مع نقشہ جات منظور شدہ لوکل باڈی اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھنا۔ہر نقشہ کی ایک نقل نظامت جائیداد میں بھی محفوظ کرانا نیز ہر عمارت پر گاہے بگاہے مرمت کے کام کا بھی ریکار ڈرکھنا تعمیراتی سامان کی خرید اور سٹور کا با قاعدہ ریکارڈ رکھنا۔صدر انجمن احمدیہ کی تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ (باستثناء نقدی) کا ہر قسم کا انتظام 38