عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 39
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں مثلاً تمام ضروری دستاویزات ( رجسٹریوں کی نقول اور فرد ملکیت وغیرہ ) کا ریکارڈ رکھنا اور اصل دستاویزات کا مرکز بھجوانا سیکرٹری جائیداد کے سپرد ہوگا۔جملہ جماعتی جائیداد سے متعلق ہر قسم کے مقدمات کی پیروی کرنا۔جملہ جائیداد کی خرید و فروخت کرنے ٹھیکہ پر دینے ، کرایہ پر دینے اور لینے نظامت جائیداد کی اجازت سے جماعتی عمارات سے سے رہائش یا کرایہ پر دینے کی صورت میں ان سے لائسنس ڈیڈ (License deed ) مکمل کروا کے بھجوانا )۔رہن رکھنے اور لینے ، بیع کرنے یا کسی اور طرح منتقل کرنے یا حاصل کرنے کا انتظام مرکز کی منظوری سے ہوا کرے گا اور اس سلسلہ میں کاروائی سیکرٹری جائیداد کے سپرد ہوگی۔جماعتی ضروریات کے لئے جو سامان خریدا جائے اور اس کی مالیت پانچ سو یا اس سے زائد ہو تو اس کا اندراج رجسٹر جائیداد میں کیا جانا ضروری ہے اس مقصد کے لئے رجسٹر جائیداد بنانا اور متعلقہ سامان کا اس میں اندراج کرنا سیکرٹری جائیداد کے ذمہ ہوگا۔سیکرٹری ضیافت صدر یا امیر کی ہدایت کے مطابق جماعت میں آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی کا انتظام کرنا اور اُن کی مناسب رہائش کا انتظام وغیرہ کرنا۔39