عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 10
اس پر حرام کر دے گا۔عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں (بخاری) حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز عہدیداران کو اپنے " عہدوں کو پورا کرنے کی بابت نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : یاد رکھنا چاہئے کہ جماعتی خدمت کو کوئی معمولی خدمت نہیں سمجھنا؟ چاہئے۔سرسری طور پر نہیں لینا چاہئے۔ہم میں سے ہر ایک نے چاہے وہ عہدیدار ہے یا ایک عام احمدی ہے اس نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کرے گا اور جب ایک شخص دین کی خدمت یا بحیثیت عہد یدار کسی خدمت کے کرنے کو قبول کرتا ہے یا اس خدمت پر مامور کیا جاتا ہے تو اس پر دوسروں سے زیادہ بڑھ کر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہد کو پورا کرے اور یاد رکھے کہ یہ عہد اس نے اللہ تعالیٰ سے کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے عہدوں کو پورا کرنے کا کئی جگہ قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے۔پس ہمیشہ یاد رکھیں اللہ تعالی نے یہ بڑا واضح فرمایا ہے کہ تمہارے سپرد کی گئی امانتیں جن کو تم قبول کرتے ہو تمہارے عہد ہیں پس اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں کو پورا کرو۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قول کے بچے اور تقویٰ پر چلنے والوں کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وَالْمُؤْفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا۔یعنی اپنے عہد کو جب 10