عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 11 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 11

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کوئی عہد کر لیں پورا کرنے والے ہیں۔۔۔پس کام کرنے والے پہلے جائزے لیں کہ کس حد تک ان کے قول و فعل ایک ہیں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جولائی 2016) عہد یداروں کا انتخاب عہد یداروں کے چناؤ اور انتخاب کے لئے قرآن کریم نے ایک اصولی ہدایت فرمائی ہے کہ: إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا (النساء - 59) یعنی یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے یہاں امانت سے مراد انتخاب کا حق ہے۔پس ووٹ بھی ایک امانت ہے جو اسی کو دینا چاہئے جو اس کا اہل ہو۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: پس ہر ووٹ دینے والا اپنے ووٹ کی ، اپنے رائے دہی کے حق کی اہمیت کو ا سمجھے۔ہر قسم کے ذاتی رجحانات یا ذاتی پسندوں اور ذاتی تعلقات سے بالا ہو کر جس کام 11