عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 9
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں جس آدمی میں امانت داری نہیں اس میں ایمان نہیں اور جو وعدہ کا خیال نہیں کرتا اس کے دین کا کوئی اعتبار نہیں۔(مشکوۃ، کتاب الایمان) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ سلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کو بھی کسی رعیت کا نگران بناتا ہے خواہ رعیت تھوڑی ہو یا زیادہ تو اللہ تعالیٰ اس سے اس کی رعیت کے بارے میں قیامت کے دن ضرور پوچھے گا کہ اس نے ان میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو قائم کیا تھا؟ یا بر باد کیا تھا یہاں تک کہ خاص طور پر اس سے اس کے گھر والوں کے متعلق چھے گا۔(مسند احمد ) حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صل السلام کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جو امیر مسلمانوں کے معاملات کا ذمہ دار بن کر مسلمانوں کی خیر خواہی میں کوشش نہ کرے وہ مسلمانوں کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔(مسلم) حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ال مالی یا الی ریتم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی مسلمان رعیت کا ذمہ دار بنے پھر ان کے ساتھ دھوکہ کا معاملہ کرے اور اسی حالت پر اس کی موت آجائے تو اللہ تعالیٰ جنت کو 9