تحفہٴ بغداد

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 87

تحفہٴ بغداد — Page 79

تحفه بغداد ۷۹ اردو تر جمه وَ إِنْ لَّمْ تَقْرُبَنُ أَنْهَارَ مَاءٍ فَلَا تُعْطِيكَ مِنْ مَّاءٍ رِيَاحُ اور اگر تو پانی کی نہروں کے قریب نہ جائے تو ہوا میں تجھے کچھ بھی پانی نہیں دیں گی۔وَرَشْحُ الصَّلْدِ سَهُلْ عِنْدَ جُهْدٍ وَيُوبِقُكُمْ قُعُودٌ وَ انْسِطَاحُ اور کوشش کرنے پر چٹان کا ٹپک پڑنا تو آسان ہے اور کم ہمتی اور زمین سے لگے رہنا تمہیں ہلاک کر رہا ہے۔وَمَا نَالُوْكَ نُصْحايَا حَبِيبِي وَجَاهَدْنَا لِيَرْتَبِطُ النِّصَاحُ اور اے میرے دوست ! ہم تیری خیر خواہی میں کمی نہیں کرتے اور ہم نے تو کوشش کی ہے کہ خیر خواہی کے تعلقات مضبوط ہوں۔وَنُصْحِي خَالِصٌ لَا نَوُعُ هَزْلٍ وَجِدٌ لَا يُخَالِطُهُ الْمُزَاحُ اور میری خیر خواہی خالص ہے بیہودہ قسم کی نہیں اور سنجیدہ ہے جس میں کوئی ہنسی مذاق شامل نہیں۔فَيَا حِبِّي تَفَكَّرُ فِي كَلَامِي فَإِنَّ الْفِكْرَ لِلتَّقْوَى وَشَاحُ سواے میرے دوست! میرے کلام میں سوچ سے کام لے کیونکہ غور وفکر تو تقویٰ کا مزین ہار ہے۔وَلِى وَجُدْ لِقَوْمِی فَوْقَ وَجُدٍ وَمَا وَجُدُ القَوَاكِلِ وَالنِّيَاحُ اور مجھے درد ہے اپنی قوم کے لئے ہر درد سے بڑا۔اور ان عورتوں کے درد کو جن کے بچے مر جائیں اور ان کے رونے چلانے کو میرے درد سے کیا نسبت۔إِلَيْكُمْ يَا أُولِى مَجْدِ إِلَيْكُمْ وَإِنْ لَّمْ تَنْتَهُوا فَالْوَقْتُ لَاحُ باز آ جاؤ اے بزرگو! باز آ جاؤ۔اگر تم باز نہ آؤ تو وقت ملامت کرے گا۔وَلِيٍّ قَدْرٌ عَظِيمٌ عِندَ رَبِّي وَسُبُلِى لَا يُرَدُّ وَلَا يُزَاحُ اور میرے رب کے حضور میرا بڑا مرتبہ ہے اور میری دعا رد نہیں کی جاتی اور نہ ہی ٹالی جاتی ہے۔۸۳