تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 870 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 870

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جده مفتم مقام تک تعلیم کے لئے مواقع مہیا کئے جاتے ہیں۔کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی کسی سے زیادتی اور ظلم نہ کرے۔عدالتوں میں کسی کو چارہ جوئی ہو یا نہ ہو، اگر قضا میں وہ جاتا ہے تو وہاں اس کی چارہ جوئی کی کوشش کی جاتی ہے۔کوئی نہیں مانتا تو اس کو جماعت سے خارج کیا جاتا ہے۔تو جہاں تک دیانت دارانہ کوشش کا تعلق ہے، ربوہ میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی نہایت دیانت دارانہ کوشش کی جارہی ہے“۔13 جون ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 19اکتوبر 1987 ء بشکر یا اخبار احمد یہ مغربی جرمنی) ، سوال : آج جب آپ کے خدام لٹریچر تقسیم کر رہے تھے تو میں نے اور میری لڑکی نے دیکھا کہ بعض ڈچ لوگوں نے اچھا سلوک نہیں کیا تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ لوگ اس معاملہ میں ہالینڈ میں مشکلات محسوس کرتے ہیں یا نہیں؟ فرمایا: ”ہمارا عمومی تاثریہ ہے کہ ہالینڈ کے لوگ بہت ہی شریف لوگ ہیں اور مذہبی آزادی کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔خواہ مذہب میں دلچسپی نہ بھی ہو تو تب بھی مذہبی لوگوں کی راہ میں حائل نہیں ہوتے۔ان کو اپنا معاملہ سمجھنے دیتے ہیں۔ہم نے ہزار ہالٹر پچر تقسیم کیا ہے اور ہوسکتا ہے، ایک دو آدمیوں نے ایسا کیا ہو۔لیکن اس سے ملکی طور پر بداثر نہیں پڑنا چاہئے اور نہ ہم نے وہ لیا ہے۔ہمیں پتہ ہے ، بعض دماغی یا نفسیاتی مریض ہوتے ہیں۔اور اس وجہ سے خوامخواہ ہم ہالینڈ کو بدنام کریں اور یہ سمجھیں کہ ہالینڈ میں مذہبی آزادی نہیں ہے۔ہم اس قسم کے بے وقوف لوگ نہیں کہ غلط تاثر قائم کر لیں۔ہم آپ کے قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اور آپ کی قوم بھی مذہبی آزادی کے اصول پر قائم دکھائی دے رہی ہے۔دوسرے یہ کہ تکلیف کا احساس تو ایک نسبتی چیز ہے۔اگر انسان برے حال سے اچھے حال میں آئے تو اسے لطف آتا ہے۔کہ میں بڑے اچھے حال میں آ گیا ہوں۔کچھ دیر کے بعد اگر اس سے بھی اچھے حال میں چلا جائے تو پہلے حال کو نسبتاً تکلیف والا حال سمجھتا ہے۔ہمارے اکثر دوست، جنہوں نے یہ اشتہار تقسیم کیا ہے، وہ پاکستان سے آئے ہیں۔اور اگر پاکستان میں تقسیم کر رہے ہوتے تو نصف گھنٹے کے اندراندرسب نے جیل پہنچا ہونا تھا۔اس لئے آپ کے بے حد ممنون ہیں اور حیران ہیں کہ آپ نے کیوں ان پر سختی نہیں کی۔(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اکتوبر 1987ء) 870