تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 869 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 869

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء احمدیت اپنی ذات میں نہایت خوبصورت چیز ہے ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء سوال: کیا آپ کے زمانے میں دنیا میں ایک ایسا ملک ہے، جو اسلام کی ، جو قرآن کریم میں تعلیم پائی جاتی ہے، اس کے اخلاقی اور اس کے اقتصادی اور اس کے سوشل حصوں پر اس طرح عمل کرتا ہو؟ اگر ہے، وہ کون ہے اور کہاں ہے؟ فرمایا: ” ایک بھی ایسا ملک نہیں دنیا میں۔لیکن ربوہ، جو جماعت احمدیہ کا مرکز ہے، وہ ایسا مقام ہے، جو اس تصور کے قریب ترین ہے، جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔لیکن ساتھ ہی میں آپ کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں Ideal ہمیشہ خیال میں رہتا ہے، عمل میں دنیا میں آج تک deal پیدا نہیں ہوا۔اعلیٰ سے اعلیٰ سوسائٹی میں بھی کمزوریاں ضرور پائی جاتی ہیں۔اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس تصور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اس تصور کو حاصل کر لیا، یہ دنیا میں کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔خصوصاً مسلمان تو یہ دعویٰ کر ہی نہیں سکتا۔کیونکہ قرآن کریم کے مطابق سب سے اعلیٰ سوسائٹی ، جو ظہور میں آئی ، وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ کے ماننے والوں کی تھی۔اور وہ قرآن بتاتا ہے کہ ان میں منافقین بھی تھے، ان میں جھوٹے الزام لگانے والے بھی تھے، ان میں گنہگار بھی ، ان میں ہر قسم کے کمزور انسان بھی تھے۔تو خدا کا کلام واقعاتی ہے، فرضی نہیں ہے۔اور انسانی فطرت سے نظر انداز کر کے بات نہیں کرتا۔اس سے اونچا مقام، جو رسول اللہ کے زمانے میں انسان کو حاصل ہوا، اگر کوئی پہنچ کا دعویٰ کرتا ہے تو لازماً جھوٹا ہے، ہمارے نزدیک۔اس لئے میں بھی یہ دعویٰ نہیں کرتا۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ بڑی دیانتداری کے ساتھ اگر کسی ایک شہر میں آپ اسلام کے نمونے پر عمل پیرا ہوتے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ ربوہ ہے۔وہاں تشریف لے جائیں، جائزہ لیں تو خود آپ کا دل بتا دے گا کہ یہاں دیانتداری کے ساتھ یہ لوگ اس بات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔معاشرہ بھی اس طرح کا ہے، اقتصادیات بھی اس سے ملتی جلتی ہے۔سودی نظام نہیں۔غریب کی نگہبانی ہے۔سردیوں میں غریب کو کپڑے ملتے ہیں، بغیر مانگے۔اس کی گندم کی ضرورت پوری کی جاتی ہے۔گرمیوں میں اس کی ضرورت پوری کی جاتی ہے۔ہونہار طالب علموں کو انتہائی 869