تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 871 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 871

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد من 29 ستمبر ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء سوال: عرب حکومت نے احمدیوں کے حج ادا کرنے پر پابندی لگادی ہے۔اس سلسلے میں جماعت کیا کر رہی ہے؟ فرمایا: ” جماعت ہر جگہ عربوں سے رابطہ قائم کر رہی ہے، خاص طور عرب علماء سے۔جو لوگ براہ راست اس فعل کے ذمہ دار ہیں، ان کو قرآن کریم کے الفاظ میں تنبیبی خطوط لکھے جارہے ہیں۔مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی یہ صورت حال بدل جائے گی۔کیونکہ عرب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کثرت سے احمدیت قبول کر رہے ہیں۔پچھلے سال جتنے عربوں نے احمدیت قبول کی ہے، اس سے نصف نے بھی گزشتہ دس سال میں نہیں کی تھی۔اور احمدیت قبول کرنے والے افراد میں ہر طبقہ کے لوگ شامل ہیں۔بلکہ وہ لوگ زیادہ ہیں، جو اپنے معاشرے میں معزز اور معتبر سمجھے جاتے ہیں۔حال ہی میں ناروے میں مقیم دو صحافی، جن میں سے ایک کا تعلق عراق سے اور دوسرے کا مراکش سے ہے، احمدی ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک اپنے علاقے یعنی شمالی افریقہ میں اہل قلم اصحاب میں کافی مشہور ہیں۔میں ان سے ملا ہوں، میں نے انہیں نہایت ذہین پایا ہے۔وہ عربی ، فرنچ اور انگلش پر مادری زبان کی طرح عبور رکھتے ہیں اور بیک وقت میری تقریر کا تین زبانوں میں ترجمہ کر سکتے تھے۔اسی طرح (یو۔کے ) کے گزشتہ جلسہ سالانہ میں اردن کے ایک عرب جن کا نام ابراہیم ابو نعب تھا، شرکت کی۔وہ چند ماہ قبل احمدیت قبول کر چکے تھے۔وہ اتنی اہم شخصیت کے مالک تھے کہ ان کے احمدیت قبول کرنے پر اردن کے مفتی اعظم نے ٹیلی ویژن پر آکر احمدیت کے خلاف بیان دیا اور کہا کہ اردن کی اہم شخصیت نے احمدیت قبول کر لی ہے۔گو ان کا نام نہیں لیا گیا لیکن جو تفصیلات انہوں نے بیان کیں ، ان سب کا اطلاق ابراہیم پر ہوتا تھا۔بہر حال ایک تو یہ ردعمل ہے، ہماری کوششوں کا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری معمولی کوششوں کو بڑے بڑے پھل لگا رہا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ احمدیت کے خلاف اقدام اٹھانے والے دراصل احمدیت کی اصلیت سے بالکل نابلد ہیں۔اور جو کچھ غلط پراپیگنڈہ ان کے سامنے کیا جاتا ہے، اس سے متاثر ہو جاتے ہیں اور اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں۔حتی کہ جب وہ آپ سے ملتے ہیں تو آپ کو اس سے بالکل الٹ پاتے ہیں، جو آپ کے متعلق کہا گیا تھا۔اور بعض ان میں سے ایسے بھی ہیں کہ آپ ان کو حقیقت بتانا بھی چاہیں تو وہ سننے کو بالکل تیار نہیں ہوتے۔اس صورت حال کا ازالہ کرنے کے لئے ہم مختلف کوششیں کر رہے ہیں۔871