تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 828
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتہ ہے۔یہ ایک روحانی تعلق ہے۔اگر اس بلا واسطہ تعلق کی نسبت سے آپ اس مضمون کو سمجھیں گے اور اس تعلق کی حفاظت کریں گے تو آپ بہت سے خطرات اور خدشات سے محفوظ رہیں گے۔بالعموم جماعت میں جو رخنہ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں، ان میں خلیفہ وقت کو پہلے سامنے نہیں رکھا جاتا۔بلکہ خلیفہ وقت کے نمائندوں پر حملہ کیا جاتا ہے۔خلیفہ وقت کے نمائندوں کو اپنے تخریبیں Criticism یا الزامات کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اور یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ہمارا خلیفہ وقت سے تو تعلق ہے۔یہ لوگ جو بیچ میں حائل ہیں، انہوں نے صحیح نمائندگی نہیں کی۔یہ لوگ جو بیچ میں حائل ہیں، ان کا کردار ایسا نہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے نظام جماعت سے وفا کی جائے۔چنانچہ اکثرفتنوں کا آغاز اسی طریق پر ہوا ہے۔قرآن کریم یہ مضمون بیان فرما رہا ہے کہ تمہارا ابنیادوں سے تعلق ہے۔اور جن کا بنیادوں سے تعلق ہو، شاخوں کے خراب ہونے سے وہ تعلق ٹوٹ نہیں جایا کرتا۔اس لئے جڑوں سے اپنا تعلق مضبوط کرو۔وو یہی وہ مضمون ہے، جس کا سمجھنا جماعت کے لئے آج پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔کیونکہ آج جماعت ایسے دور میں داخل ہورہی ہے، جب کہ مختلف سمتوں سے کئی قسم کے خطرات در پیش ہیں۔اور سب سے پہلے آپ کے ایمان پر حملہ ہو گا۔اگر ایمان کو نقصان پہنچا اور حبل اللہ پر سے آپ کا ہاتھ ڈھیلا پڑ گیا تو پھر باقی کچھ باقی نہیں رہے گا۔اس لئے حبل اللہ کے مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا نہایت ضروری ہے۔ہر احمدی کا تعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو یا آپ کے خلفاء سے یا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یا آپ کے خلفاء سے، اس کی بنیاد اللہ کے تعلق پر ہے۔اگر اس کی بنیاد اللہ کے تعلق پر نہیں ہے تو یہ تعلق مصنوعی اور جعلی اور بے معنی ہے۔اگر اللہ کی محبت یہ تعلق پیدا کرتی ہے اور اللہ کی محبت جتنا بڑھتی ہے، اتنا ہی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق بڑھتا چلا جارہا ہے تو پھر یقین جانئے کہ ایسے شخص کو کسی قسم کا کوئی خطرہ در پیش نہیں۔نہ اس دنیا میں، نہ اس دنیا میں۔اور یہ تعلق ہے۔والے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ہر فتنے سے محفوظ رہتے ہیں۔جب بھی کوئی ایسی بات کی جاتی ہے جس سے ان کے نزدیک ان کا خدا ناراض ہو سکتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ایسی بات شیطان کی طرف سے آئی ہے۔جب بھی کوئی ایسی بات کی جاتی ہے، جو خدا تعالیٰ کی واضح ہدایات کے منافی نتیجے پیدا کرنے والی ہو، خواہ وہ کیسا ہی بھیس بدل کر بات کی گئی ہو، اللہ سے تعلق والے جانتے ہیں کہ یہ بات جھوٹی اور شیطان کی طرف سے ہے۔اس لئے ایسی جماعت میں، جو اللہ کی رسی پر ہاتھ ڈال لے اور اس تعلق کو مضبوط کر لے کسی قسم کا کوئی رخنہ پیدا نہیں کیا جاسکتا۔828